گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال : ڈاکٹر راجہ راو

   

حیدرآباد 25 اپریل ( سیاست نیوز) ڈاکٹر راجہ راو سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل نے آج وضاحت کی کہ دواخانہ میں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ یہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دواخانہ کا عملہ بھی مریضوں کے علاج میں مکمل احتیاط سے کام لے رہا ہے اور دواخانہ میں صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔