گاندھی ہاسپٹل میں من مانی پارکنگ ،مریضوں کی آمدورفت میں رکاوٹ

   

حیدرآباد۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) دواخانہ گاندھی سکندرآباد میں گاڑیوں کی پارکنگ کا کوئی سسٹم نہیں ہے اور دواخانہ آنے والے لوگ اپنی موٹر سائیکلوں کو من مانی طریقے سے پارک کررہے ہیں۔ مرکزی باب الداخلہ کے پاس بھی گاڑیاں کھڑی کردینے سے آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں او پی بلاک کے پاس بھی گاڑیاں اور آٹوز بالترتیب پارک کرنے کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ حکومت نے چند ماہ قبل دواخانہ میں پیڈ پارکنگ نظام کو ختم کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے دواخانہ گاندھی میں بھی من مانی پارکنگ کی جارہی ہے۔ دواخانہ گاندھی کے منتظم ڈاکٹر شراون کمار نے اعتراف کیا کہ دواخانہ کے حدود میں پارکنگ کے شدید مسائل درپیش ہیں لہذا اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس پر عنقریب عمل آوری کا آغاز کیا جائے گا اور اس مسئلہ کو اعلیٰ افسران سے رجوع کردیا گیا ہے اور پارکنگ مسائل سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی گارڈس کو متعین کیا گیا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گاڑی مالکین مسائل کا خیال کرتے ہوئے گاڑیوں کو ترتیب وار پارک کریں۔