حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گاندھی ہاسپٹل میں ایک 26 سالہ طالب علم سبھرجیت پانڈا کو گرفتار کرلیا گیا وہ کسی تعلیمی صداقت نامہ کے بغیر ’ ڈاکٹر ‘ کی حیثیت سے ایک کلینک چلا رہا تھا ۔ پانڈا جو بائیو ٹکنالوجی اسٹوڈنٹس ہے دواخانہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے دیکھ کر ان سے طبی نسخے سیکھ رہا تھا اور اسی طرز کا علاج وہ اپنے کلینک میں کررہا تھا وہ گاندھی ہاسپٹل پہونچ کر خود کو ڈاکٹر بتاتے ہوئے مریضوں کو اس کے کلینک آنے کی ترغیب دے رہا تھا ۔۔