حیدرآباد ۔ گاندھی ہاسپٹل میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں کمزور طبقات اور غریبوں کیلئے کورونا علاج کے معاملہ میں رہنمائی کی جائے گی ۔ شہر کی این جی او ہلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرکاری دواخانوں میں رضاکارانہ خدمات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ گاندھی ہاسپٹل کے علاوہ اس طرح کے ہلپ ڈیسک ڈسٹرکٹ ایریا ہاسپٹل کنگ کوٹھی ، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ، نظامیہ جنرل ہاسپٹل اور گورنمنٹ چیسٹ ہاسپٹل ایرہ گڈہ میں بھی کام کر رہا ہے۔