گاندھی ہاسپٹل میں 200 بیڈ مدراینڈ چائیلڈ ہیلت ونگ کی تعمیر

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گاندھی ہاسپٹل کیمپس میں او پی ڈی بلاک کے عقب میں ایک نیا 200 بیڈ مدر اینڈ چائیلڈ ہیلت ونگ تعمیر کی جائے گی ۔ جہاں خاص طور پر حاملہ خواتین کی صحت پر توجہ دی جائے گی جو صحت کی مختلف پیچیدگیوں جیسے ہائی بلڈ پریشر ، موٹاپے ، ذیابیطس ، دمہ ، مرگی وغیرہ سے متاثر ہوتی ہیں ۔ فی الوقت حاملہ خواتین کا تمام اسٹیٹ ہاسپٹلس میں ایک چھت کے نیچے علاج کیا جارہا ہے ۔ لیکن اس خصوصی ونگ سے کریٹیکل کیسیس کا مناسب علاج یقینی ہوگا اس طرح ماں اور بچہ دونوں کی زندگیوں کا تحفظ ہوگا ۔ اس ہاسپٹل میں موجود گائینک اینڈ پیڈیٹرک یونٹس موجودہ عمارت میں برقرار رہیں گے ۔ وہ نارمل ہیلت کنڈیشن میں حاملہ خواتین کا علاج کریں گے اور پیڈیٹرک کیسیس کا بھی ۔ اس نئے یونٹ میں 200 بستروں میں 120 تا 160 بیڈس او بی جی ڈپارٹمنٹ کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 40 تا 80 نومولود بچوں کے علاج و معالجہ کے لیے پیڈ یٹرک ونگ کو الاٹ کیے جائیں گے ۔۔