گاندھی ہاسپٹل میں 3 اگست سے نان کووڈ خدمات کا احیاء

   

حیدرآباد۔ 27 ۔ جولائی ۔ گاندھی ہاسپٹل میں 3 اگست سے نان کووڈ سرویسز کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا۔ ریاست میں کورونا وائرس کے کیسس میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے بتایا کہ تمام نان کووڈ اور آؤٹ پیشنٹ ، ان پیشنٹ کے علاوہ ایمرجنسی خدمات شروع کی جائیں گی ۔ مارچ 2020 ء میں کورونا وائرس وباء کے بعد گاندھی ہاسپٹل کو کووڈ ۔19 کے علاج کیلئے خصوصی مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جبکہ تمام نان کووڈ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔