گاندھی ہاسپٹل میں 70 فیصدبیڈس خالی

   

ضلعی سطح پر آکسیجن بیڈ سہولت کو بہتر بنانے حکومت سنجیدہ : وزیر صحت
حیدرآباد :۔ کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ اور گھر پر آئسولیشن میں اضافہ کی وجہ اب ریاست میں سرکاری اور خانگی دواخانوں میں خالی بیڈس کی تعداد 13,140 ہے ۔ جب کہ دستیاب جملہ بیڈس کی تعداد 18,058 ہے ( 5 اکٹوبر کو ) ۔ جب کوویڈ 19 کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تھی تو ریاست میں 20,000 گورنمنٹ بیڈس تھے ۔ لیکن اب صرف 8,861 دستیاب ہیں ۔ گاندھی ہاسپٹل میں جہاں نازک حالت کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے 70 فیصد سے زائد بیڈس خالی ہیں ۔ بیڈ یوزیج کے ایک تجزیہ میں معلوم ہوا کہ سرکاری دواخانوں میں جنرل بیڈس کے لیے اکوپنیسی کی شرح 18 فیصد ہے اس کے بعد 14 فیصد ( آکسیجن بیڈس ) اور 23 فیصد ( آئی سی یو بیڈس ) ۔ خانگی دواخانوں میں بیڈس کے استعمال کا فیصد جنرل ، آکسیجن اور آئی سی یو زمروں کے لیے بالترتیب 27 ، 34 اور 31 فیصد ہے ۔ ان اعداد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایکٹیو کیسیس کی تعداد کم ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ حالانکہ سب سے زیادہ اکوپنیسی پائی جاتی ہے ۔ جہاں دستیاب 1890 بیڈس میں 606 بیلاس پر مریض ہیں اور 1284 بیڈس خالی ہیں ۔ گاندھی ہاسپٹل کے بعد TIMS میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں دستیاب 1261 بیڈس میں 201 بیڈس پر مریض ہیں اور 1060 خالی ہیں ۔ اس دوران وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ حکومت اضلاع میں آکسیجن بیڈ سہولت کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے ۔۔