حیدرآباد 24 اپریل ( سیاست نیو ز) شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے بڑے دواخانہ گاندھی ہاسپٹل کو جراثیم سے پاک بنایا گیا ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی سفارش پر اسپتال کے حکام نے جراثیم سے پاک بنانے کے عمل کو اختیار کیا ۔ اسپتال کی عمارت کی ہر منزل کے فرش اور دیگر سامان کو بھی جراثیم سے پاک بنایا گیا ۔ یہ کام دو مرتبہ کیا جارہا ہے ۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے کہا کہ ہر دو دن میں ایک مرتبہ صبح اور شام میں یہ کام کیا جارہا ہے ۔ اسپتال کے کلینکل اور نان کلینکل اسٹاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سینیٹائزر ، صابن یا پانی کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو دھوئیں ۔