گاندھی ہاسپٹل کے جونیرڈاکٹرس کی یکم نومبر سے بائیکاٹ کی دھمکی

   

حیدرآباد : گاندھی ہاسپٹل کے تقریباً 350 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس نے جو کوویڈ۔ 19 کیسیس کا علاج کررہے ہیں، یکم نومبر سے ڈیوٹی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ نان کوویڈ خدمات کو فوری بحال کیا جائے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ سے سوائے کورونا مریضوں کے اُنھیں صحت سے متعلق پیچیدگیوں کی کوئی مہارت حاصل نہیں ہورہی ہے جس کا اثر اُن کے فائنل امتحان کے نتیجہ پر پڑسکتا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں تقریباً 600 جونیر ڈاکٹرس ہیں۔