گاندھی ہاسپٹل کے شعبہ ڈرمٹالوجی میں عصری مشین کی تنصیب

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاست کے بڑے سرکاری دواخانوں میں شمار کیے جانے والے دواخانہ گاندھی میں عنقریب 20 لاکھ لاگتی ڈرمٹالوجی لیزر طبی مشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ بات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ و یچ او ڈی ڈرمٹالوجی ڈاکٹر نرسمہا راؤ نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جدید طبی مشن آروگیہ شری اسکیم کے فنڈس سے دواخانہ گاندھی میں نصب کی جائے گی اور ریاستی ڈی ایم ای کی منظوری سے 20 لاکھ کی لاگت سے ایسی تین مشینیں خریدی گئی ہیں ۔ یعنی سی او ٹی لیزر مشین انسانی جسم کے اعضاء پر موجود بالوں کی صفائی کرتی ہے اور ین ڈی آر لیزر مشینیں تین ہفتوں کے اندر دواخانہ میں دستیاب رکھی جائیں گی ۔ ڈاکٹر نرسمہا راؤ نے مزید بتایا کہ ہزاروں روپیوں کے خرچ سے ہونے والا لیزر آپریشن دواخانہ گاندھی میں مفت کیا جائے گا جب کہ دواخانہ کے شعبہ ڈرمٹالوجی میں فی الحال موجود 60 بیڈس کی تعداد میں مزید 20 بیڈس کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔۔