حیدرآباد 16 جون ( سیاست نیو ز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ ریاست میں گاووں کو ترقی دینا ضروری ہے کیونکہ ضروری فنڈز ‘ عملہ کی موجودگی اور واضح پالیسیوں نے گاووں کو بہتر حالت میں لا دیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ان سازگار حالات میں بھی گاوں ترقی نہیں کر پائے تو پھر کبھی ترقی نہیں کر پائیں گے ۔ چیف منسٹر نے ضلع کلکٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منریگا اسکیم کو حکمت عملی کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ نہ صرف سہولیات فراہم ہوسکیں بلکہ زرعی مزدوروں کو روزگار بھی مل سکے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ گاووں کو یومیہ اساس پر صاف کیا جانا چاہئے اور چیف منسٹر کے بشمول ہر ایک کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔