گاؤکشی کی جھوٹی اطلاعات پھیلانے والا سابق پنچایت صدر گرفتار

   

مظفر نگر 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع شاملی کے ایک خانگی شلٹر میں گائیوں کو ذبح کرنے کی جھوٹی اطلاعات پھیلانے کے الزام کے تحت پنچایت کے سابق صدر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کانڈھلا کے انسپکٹر دوبے نے کہاکہ گجرپور پنچایت کا سابق صدر کرپال سنگھ اور اس کا بیٹا سچن فون پر پولیس کو بار بار یہ اطلاع دے رہے تھے کہ ایک خانگی گاؤشالہ سے سرقے کے بعد گائیوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔ پولیس نے کہاکہ دو افراد جمعرات کو گرفتار کئے گئے جب پتہ چلا کہ ان کی طرف سے دی جانے والی اطلاعات جھوٹی تھیں۔ گاؤشالہ کے ذمہ داروں نے وہاں سے کسی گائے کی چوری کی تردید کی ۔