گاڈ مین سوامی لکشیانند شیطانی روحوں کا خوف دلاکر دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی کی، گرفتار

,

   

Ferty9 Clinic

رائے پور: ہندو مذہب کے رہنما مانے جانے والے گاڈ مین سوامی لکشیا نند کو رائے پور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ شیطانی روحوں کا خوف دلاکر دو نابالغ جن کی عمریں 14,15 بتائی جاتی ہیں، اپنے آشرم واقع رائے پور میں ان کی عصمت ریزی کی۔ دوران تحقیقات مقامی لوگوں سے پتہ چلاکہ لکشیانند دعوی کیا کرتا تھا کہ وہ تانترک پاؤڈر کے ذریعہ شیطانوں سے بات چیت کرسکتا ہے۔ وہ آدھی کو آشرم میں ہون کرتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ویمن پولیس اسٹیشن نوپور بشوئی نے بتایا کہ پندرہ سالہ لڑکی نے بتایا کہ سوامی لکشیانندنے اس کی مبینہ عصمت ریزی کی۔ سوامی لکشیانند کے خلاف شکایت کرنے والے خود اس کے بھکت ہی ہیں۔

https://twitter.com/sweposten/status/1223367591294590979

 

متاثرہ لڑکی 25 جنوری کو آشرم میں ایک تقریب میں والنٹری کیلئے آئی ہوئی تھی۔ اسی دوران عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ جمعرات کو روز فارنسک ٹیم نے سوامی لکشیانند کے آشرم کے کمرہ کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور اس کے بال تحقیق کے لئے حاصل کرلئے۔ فارنسک ٹیم نے اس کے کمرہ کی ویڈیوگرافی بھی لی۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ لکشیانند کے فون سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ملک و بیرون ملک کا دورہ متعدد مرتبہ کرچکا ہے۔ اس کے بھکت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے آشرم کی زبردست مالی امداد کرتے ہیں۔ لکشیانند کا تعلق اترپردیش سے ہے۔ وہ 2009 میں رائے پورآگیا تھا۔ پولیس نے آشرم کو وقتیہ طور پر مقفل کردیا ہے۔ اس کے خلاف آئی پی سی تعزیرات کے 376,506, اور پوسکو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ دونوں نابالغ لڑکیوں کی شکایت پر الگ الگ ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ فی الحال ملزم سوامی لکشیانند عدالتی تحویل ہیں ہیے۔