گاڑیاں ، فلیٹس اور مکانات دلانے کا جھانسہ دینے والا شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے گاڑیوں اور مکانات و فلیٹس کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے فلیٹس ، پلاٹس ، نئی گاڑیاں دلانے کا عوام سے وعدہ کیا اور کم قیمت کا لالچ دے کر بھاری رقومات وصول کی تھی۔ ایک شکایت گذار سے ایم بی فور وہیلر دلانے کیلئے 18,45,000 روپئے وصول کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے ناگیندر پرساد ساکن کملا پورم کڑپہ کو گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے بتایا کہ شرما کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے اپنی جعلسازی سے کئی شہریوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ان کی بھاری رقم کا غبن کیا ہے۔
شمس آباد میں آٹو ڈرائیور کا اقدام خودکشی، ٹریفک پولیس پر ہراسانی کا الزام
شمس آباد۔ شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر آج دوپہر ایک آٹو ڈرائیور نے زیر تعمیر فلائی اوور برج پر چڑھ کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے اسے کونسلنگ کرتے ہوئے نیچے اُتارا۔ آٹو ڈرائیور ناگا راجو 38 سالہ نے بتایا کہ دو ماہ قبل ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے ساتھ اس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے آٹو ضبط کرلیا گیا تھا ، دو ماہ سے آٹو نہ ہونے کی وجہ سے اس کی بیوی اور تین بچے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا تھا۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ 28 فروری کو تونڈپلی پر پولیس چیکنگ کی تھی جس میں ناگا راجو کو 75 پوئنٹس آئے تھے جس پر اس کا آٹو ضبط کرلیا گیا تھا۔ اور تفصیلات پر پتہ چلا کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ آٹو عدالت کے ذریعہ ہی حاصل کرنا پڑے گا۔ ناگا راجو کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ شمس آباد میں ٹریفک پولیس کے چالانات سے مبینہ وطر پر عوام میں خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ ٹریفک پولیس چالان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے۔