گاڑیوں پر سائرن کا استعمال کے خلاف کارروائی

   

42 گاڑیوں سے سائرن نکال دیا گیا ، ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم
حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزئ کرتے ہوئے گاڑیوں پر سائرن کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر کی ہدایت پر ویسٹ زون میں خصوصی مہم چلائی گئی اور تقریباً 42 گاڑیوں سے سائبرن کو نکال دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پنجہ گٹہ جوبلی ہلز ، این ٹی آر ٹرسٹ بھون ، امیر پیٹ کے علاقوں میں کارروائی کو انجام دیا اور ایسے شہریوں کو انتباہ دیا کہ جو بغیر اجازت گاڑی پر سائرن کا استعمال کرتے ہوں وہ فوری سائرن ہٹادیں ۔ دیگر صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔ ع