گاڑیوں کا سرقہ کرنے والا شخص گرفتار، مسروقہ گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس نے بائیک کا سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ریاض الدین 39 سالہ ساکن عنبرپیٹ جو شراب اور سگریٹ نوشی کا عادی تھا اور وہ اپنی زندگی کو شاہانہ انداز میں گزار رہا تھا اور اپنی ضروریات کی تکمیل نہ ہونے پر اس نے سرقہ کو اپنا پیشہ بنالیا۔ ریاض نے سب سے پہلے 25 نومبر 2025 ء کو ایم جی بی ایس بس اسٹانڈ سے پارکنگ میں کھڑی ایکٹیوا گاڑی کو نقلی چابی سے کھولا اور سرقہ کرلیا۔ دوسری مرتبہ اس نے یکم جنوری 2026 ء کو اشوک بازار افضل گنج سے اور تیسری مرتبہ عثمانیہ دواخانہ سے نقلی چابی کے ذریعہ گاڑی کا سرقہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر افضل گنج پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تینوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ (ش)