گاڑیوں کا سرقہ کرنے والے ملزمین گرفتار

   

نظام آباد میں پولیس کمشنر ناگاراجو کی پریس کانفرنس

نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے آج یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں لاری کے سرقہ کی واردات میں ملوث علی خان متوطن کرلا ممبئی مہاراشٹرا ، شیخ صمد خان ساکن احمد پورہ کالونی نزد محمدیہ مسجد کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے کے وقت میں ریلوے برج بائی پاس کے علاقہ میں پولیس گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھی کہ ملزمین I20 کار پر آرہے تھے انہیں دیکھ کرانسپکٹر سائوتھ رورل جے نریش ، سب انسپکٹر لمبادری گاڑی روک کر گاڑیوں کے پیپر طلب کرنے پر بتانے سے قاصر رہے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ 2 ؍ مارچ کے روز رات کے وقت میں خانہ پور بائی پاس پر ٹھہری ہوئی لاری کو نقلی چابی سے اسٹارٹ کرتے ہوئے لیکر چلے گئے اور اس کا نمبر پلیٹ تبدیل کرتے ہوئے نوی پیٹ کے علاقہ میں رکھا تھا اور اس گاڑی کو حیدرآباد میں فروخت کرنے کیلئے لے جارہے تھے کہ آج پولیس نے اسے پکڑ لیا ۔ پولیس کمشنر ناگاراجو نے بتایا کہ حضرت علی خان عادی سارق ہے اس نے تلنگانہ کے کمرا ویلی نیرڈی گنڈہ ، مپکال ، جگتیال ، اوٹنور ، نرمل علاقہ میں 8بولیرو گاڑیوں کا علی اور شیخ صمد خان سرقہ میں ان کے ساتھ محمد عبداللطیف عرف لڈو بھی شامل ہے اور یہ حیدرآباد کا متوطن ہے اور گاڑیاں اسے فروخت کیا کرتے تھے اور یہ مفرور بتایا گیا ہے پولیس کمشنر نے بتایا کہ ان دونوں کی یہ عادت ہے کہ سڑک کے کنارے ٹھہری ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے اور خاص طور سے بولیرو اور پیکپ گاڑیوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں اور آسانی کے ساتھ گاڑیوں کا سرقہ کرتے ہیں اور یہ دونوں لکڑی کے کاروبار بھی کرتے ہیں پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ اس کیس میں نماں خدمت انجام دینے والے سرکل انسپکٹر جے نریش ، سب انسپکٹر اور دیگر عملہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس پریس کانفرنس میں اڈیشنل ڈی سی پی اروند بابو ، اے سی پی وینکٹیشور کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجودتھے ۔