6 افراد گرفتار ، فرضی دستاویزات اور رقم ضبط ، آدی بٹلہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) گاڑیوں کا فرضی انشورنس تیار کرنے والی ایک شاطر ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور آدی بٹلہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں 44 سالہ سنگی ریڈی ، راگھویندر ریڈی ، ساکن ہستناپورم 39 سالہ آنند ساکن عبداللہ پور میٹ 26 سالہ اے وینو ساکن عبداللہ پور میٹ 36 سالہ پی سریدھر ساکن ابراہیم پٹنم 36 سالہ سری شیلم اور 39 سالہ سی یادگیری ساکنان عبداللہ پور میٹ شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد پیشہ سے آر ٹی اے کے ایجنٹس بتائے گئے ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ گاڑی کا فرضی انشورنس تیار کرنے کے علاوہ فرضی بینک این او سی پولیس کے گمشدہ سرٹیفکیٹ ، فرضی فٹنس فرضی ادھار کارڈ ، فرضی گیاس بلس و دیگر سرٹیفکیٹس کے علاوہ کمپیوٹر ٹسٹ مین ڈرئیو لیاپ ٹاپ 6 موبائل فون اور 18110 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مدت ختم ہونے والے انشورنس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرتے ہوئے یہ ٹولی ان سرٹیفکیٹ میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے سرٹیفکیٹس کی مدد میں توسیع کردیا کرتی تھی اور ان سرٹیفکیٹس کو آر ٹی اے میں داخل کرتے ہوئے گاڑی کے مالکانہ حقوق کو منتقل کروانے کا کام کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ فرضی دستاویزات کو تیار کرتے ہوئے گاڑی اور اونر شپ کے متعلق تمام تر کارروائیاں ان فرضی دستاویزات کے ذریعہ انجام دیا کرتے تھے ۔ فرصی انشورنس کے فرضی سرٹیفکیٹ 2 ہزار تا 10 ہزار روپئے لیا کرتے تھے ۔ جبکہ دیگر کاررائیوں کیلئے بھاری رقم حاصل کرتے تھے ۔ اس طرح یہ ٹولی سرکاری محکموں کو دھوکہ دے رہی تھی ۔ پولیس نے ایک کارروائی میں انہیں بے نقاب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع