بصورت دیگر انشورنس ، پولیوشن سرٹیفیکٹس کی اجرائی بند ، قانونی کارروائی کی جائے گی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ ( ایچ ایس آر پی ) کو لازمی قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ۔ یکم اپریل 2019 سے قبل رجسٹرڈ ہونے والے تمام گاڑیوں کو اس سال 30 ستمبر سے قبل ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لگوانا ضروری ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسپیشل پرنسپل سکریٹری وکاس راج نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے دی گئی مہلت سے قبل ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹس نہ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل قانون کے تحت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ گاڑی چلانے والوں کو ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ کے لیے آن لائن میں بکنگ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ وکاس راج نے کہا کہ مقررہ مدت کی مہلت میں نمبر پلیٹ تبدیل نہ کرنے والی گاڑیوں کے انشورنس تجدید کی منظوری نہیں دی جائے گی ۔ ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے پولیوشن سرٹیفیکٹس کی اجرائی بھی روک دی جائے گی ۔ ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ کیلئے سرکاری ویب سائٹ saim.in پر گاڑیوں کی تفصیلات اندراج کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ دو پہیوں کی گاڑیوں کے لیے 320-380 بیرونی ممالک سے درآمد شدہ دو پہیوں کی گاڑیوں کے لیے 400-500 روپئے ، کار کیلئے 590-700 بیرونی ممالک سے درآمد شدہ کار کیلئے 700-860 روپئے ، آٹو کے لیے 350-450 روپئے ، کمرشیل گاڑیوں کے لیے 600-800 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔۔ 2