گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سرقہ کا ریاکٹ بے نقاب

   

مسروقہ 5 لاکھ مالیت اشیاء کی فروخت کی کوشش ، گرفتار آٹو ڈرائیور کی تفتیش پر انکشاف

نظام آباد :اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشورلو آج یہاں IVٹائون منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں IVٹائون کے علاقہ بورگائوں ( پی ) پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران آٹو ڈرائیور کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے آپ کو حیدرآباد کے متوطن جاوید کی حیثیت سے شناخت کروائی اور مزید پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے بتایا کہ تقریباً 15 دن قبل اس کے ساتھی سہیل کے ہمراہ آٹو کے ذریعہ حیدرآباد سے نظام آباد پہنچ کر نظام آباد کے آریہ نگر بینک کالونی میں مقفل شدہ مکانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سرقہ کو انجام دے رہا تھا اور 15 دن قبل ایک مکان سے قفل شکنی کرتے ہوئے ایک مکان میں محفوظ سونے کی اشیاء براسلیٹ ، سونے کی چوڑیاں ، پھول ، چین اس کے علاوہ دیگر چاندی کی اشیاء جملہ 30 تولہ چاندی جملہ مسروقہ اشیاء کی 5 لاکھ روپئے مالیت ہے اسے فروخت کرنے کی حیدرآباد میں کوشش کرنے پر حیدرآباد میں دوکانداروں نے مسروقہ اشیاء کی خریدی سے انکار کردینے پر سہیل نے مہاراشٹرا میں فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کل رات آٹو کے ذریعہ حیدرآباد سے نظام آباد آرہے تھے کہ یہ پکڑے گئے جبکہ سہیل فرار ہے اور اس کے ساتھ ماجد نامی عادی سارق تھا اور ماجد پر پرانے شہر کے آصف نگر پولیس میں 7 سرقہ کے کیس درج ہے اس کیس کی نمایاں تحقیق کرنے پر ٹائون سی آئی ستیہ نارائنا ، IVٹائون ایس آئی سندیپ ان کے عملے کی پولیس کمشنر نے ستائش کی ۔ اے سی پی مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے سارقوں پر مکمل نظر رکھی گئی ہے ۔