گاڑیوں کی تلاشی کے دوران نشیلی ادویات ضبط

   

Ferty9 Clinic

انچارج پولیس کمشنر جے رام کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج پولیس کمشنر جئے رام نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس اے سی پی راج شیکھر کی قیادت میں سرکل انسپکٹر اجئے بابو ، ڈچپلی ایس آئی مہیش گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع سے تعلق رکھنے والے وکرم ، گچی بائولی حیدرآباد اور پلناڈو کے چکلا روی پیٹا کے شیخ خواجہ معین الدین چشتی ذریعہ کار پہنچتے ہی کوکین کانپور سے حیدرآباد منتقل کررہے تھے اور گاڑی کی تلاشی لینے پر 3 پلاسٹک کور پالیتھین برآمد ہوئے جس میں دو میں کوکین اور ڈنکی میں ڈرگ ملنے پر اس کی تلاشی لینے پر گانجہ برآمد ہوا ۔ ڈرگ کی مقدار 3.2 گرام ، کوکین 12.3 گرام ، گانجہ پائوڈر 3.1 گرام تھی اور یہ تمام دہلی میں راہول نامی شخص کے ذریعہ مہیش نامی شخص سے خرید کر نئے سال کے جشن کے استعمال کیلئے منتقل کررہے تھے پولیس نے اسے برآمد کرلیا اور یہ تمام نشیلی ادویات کو دہلی سے منتقل کیا گیا پولیس کمشنر کی ہدایت پر انہیں گرفتار کرلیا ۔ انچارج اے سی پی جئے رام نے بتایا کہ وکرم ریڈی ، شیخ خواجہ معین الدین چشتی کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے عوام سے خواہش کی کہ نشیلی ادویات کے عادی نہ بنیں اور اس سے جانی نقصان کے بھی امکانات ہیں اگر اس طرح کا کوئی اطلاع ملنے پر ڈائیل 100 پر پولیس کو اطلاع دیں ۔