گاڑیوں کی تنقیح کے دوران دو لاکھ 50 ہزار روپئے ضبط

   

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پولیس متحرک
یلاریڈی۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر پولیس ان دنوں غیر معمولی متحرک ہوتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع سرحد پوچارم علاقہ کے پاس قائم کئے گئے ۔ پولیس کے چیک پوسٹ پر پولیس گاڑیوں کی تنقیح کررہی تھی کہ بغیر کوئی تفصیلات و ثبوت کے کار میں دو لاکھ 50 ہزار روپئے نقد رقم کو پولیس نے ضبط کرلیا۔ ڈی ایس پی سرینواسلو کی تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے کوڈی پلی منڈل میں بارگوگڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا کمار نامی شخص انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کوئی ثبوت کے دو لاکھ روپئے ضبط کرلئے اور اس طرح وردھنا پیٹ منڈل کے بوگا میں گوڈیم علاقہ سے تعلق رکھنے والا محمد پاشاہ نامی شخص 50 ہزار 100 روپئے بغیر کوئی ثبوت کے لے جارہا تھا تو اسے بھی ضبط کرکے مہربند کردیا گیا۔ ڈی ایس پی سرینواسلو نے انتباہ دیا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بغیر کوئی ثبوت کے بھاری نقد رقم منتقل کی گئی تو ضبط کرکے کاروائی کی جائے گی۔