حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) ہائی وے پر فی گھنٹہ 120 کیلو میٹر کی رفتار کی اجازت کے مرکزی حکومت کے احکامات کو مدراس ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔ گاڑیوں کی رفتار کو قابو میں رکھنے کیلئے تازہ احکامات میں مرکز نے ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے۔ سال 2013 میں کانچی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ڈنٹل ڈاکٹر کی موت کے بعد مقامی عدالت کی جانب سے دیئے گئے معاوضہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی عرضی پر عدالت نے سماعت کی۔ جسٹس کرپاکرن ( فی الحال ریٹائرڈ ) جسٹس ٹی وی ٹامل سلوی پر مشتمل ہائی کورٹ کی بنچ نے یہ احکامات جاری کئے۔ اس درخواست پر سابق میں ہوئی سماعت کے موقع پر ایکسپریس ہائی وے پر فی گھنٹہ 120 کیلو میٹر کی رفتار قومی شاہراہ پر فی گھنٹہ 100 کیلو میٹر کی رفتار سے سفر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سال 2018 میں مرکزی حکومت نے احکامات جاری کئے تھے۔ ان احکامات پر نظرثانی کا ہائی کورٹ نے مشورہ دیا۔A