حیدرآباد25جولائی ( یواین آئی ) گاڑی مالکین فینسی نمبرس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ نمبر حاصل کرنے بھاری رقم ادائیگی سے بھی نہیں ہچکچارہے ہیں۔ خیریت آباد ٹرانسپورٹ آفس میں کل فینسی نمبروں کے ہراج میں TG 09 A 9999 نمبر19 لاکھ 51 ہزار 111 روپے میں حاصل کیا گیا ۔ آنرس ڈیولپرس اس نمبر کے مالک بن گئے ہیں ۔ این جی مینز فریم کمپنی نے 8 لاکھ 25 ہزار ادا کر کے نئے لانچ نمبرTG 09 B 0001کو حاصل کیا۔ اسی سلسلہ میں نمبر 0009 اے اکشئے ریڈی نے 6 لاکھ 66 ہزار 666 روپئے ادا کرکے حاصل کیا۔ فینسی نمبروں سے ایک دن میں 51 لاکھ 17 ہزار 514 روپے آمدنی ہوئی ۔