گاڑیوں کے فینسی نمبروں کے ہراج سے 31.48 لاکھ کی آمدنی

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں کے فینسی نمبروں کے ہراج سے ایک دن میں 31,48,487 لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ۔ جوائنٹ کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر پانڈو رنگا نائیک نے یہ بات بتائی اور تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ جملہ 91 فینسی نمبروں کے لیے آن لائن بڈنگ ( بولی ) کرنے کی وجہ مذکورہ آمدنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ
(TS09FK-9999)
سیریز نمبر کے لیے 9.14 لاکھ روپئے کی بولی لگائی گئی اور یہ نمبر آر ایس برادرس کو حاصل ہوا ۔ جب کہ اسی سیریز
(TS09FK-0001)
نمبر کے لیے ہری انفراسٹکچرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے بولی لگاکر 3,81,111 لاکھ روپئے عوض مذکورہ نمبر حاصل کیا ۔ علاوہ ازیں اسی سیزیز میں 0099 کا نمبر 3,33,000 لاکھ روپیوں کے عوض اسمیتا پدمنابھم کو حاصل ہوا ۔ مسٹر پانڈو رنگا نائیک نے مزید بتایا کہ 9999 فینسی نمبر کے حصول کے لیے اس مرتبہ بھی زبردست مسابقت پائی گئی ۔۔