گاڑی الٹنے سے آٹھ افراد زخمی

   

حیدرآباد ۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) ضلع محبوب نگر کے علاقہ دھرماپور کے قریب ایک سڑک حادثہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محبوب نگر بس ڈپو سے یہ مسافرین دھرما پور جارہے تھے اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو محبوب نگر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور خستہ حال سڑک پر گاڑی کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا لیکن گاڑی بے قابو ہوگئی ۔ اس حادثہ میں دو مسافرین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔