ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں مشتعل اونٹ نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ریاض سرکلر روڈ پر مصروف اوقات کے دوران ایک اونٹ سمت دوڑ رہا تھا جبکہ اس کا مالک اسے روکنے کی کوشش میں اس کے پیچھے تھا۔ شاہراہ پر ٹریفک کے باعث مالک کو اونٹ کو پکڑنے میں مشکل پیش آئی تاہم کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ غصے میں ہے اور مخالف سمت میں دوڑ رہا ہے۔ ایک شخص اسے روکنے اور پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ ریاض محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا ہے کہ مشتعل اونٹ کو جنگلی حیاتیات کے ادارے کے تعاون سے قابو کرلیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’یہ واقعہ ترکی اول روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک اونٹ گاڑی سے گر گیا جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ‘۔