گاڑی چلاتے وقت فون کے استعمال کے خلاف انتباہ

   

سفر کے دوران اپنی اور دوسروں کی حفاظت پر توجہ ضروری : کمشنر پولیس
حیدرآباد : /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے آج آٹو رکشا ، کیاپ اور بائیک ٹیکسی ڈرائیورس کو گاڑی چلاتے وقت ایئر فون کا استعمال کرنے اور ویڈیوز (ریلز) دیکھنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ پولیس کمشنر نے آج اپنے ایک پیام میں کہا کہ دونوں شہروں میں ایک خطرناک رجحان دیکھا جارہا ہے جس میں ٹیکسی ڈرائیورس ، آٹو رکشا ڈرائیورس گاڑی چلاتے وقت ایئر فونس کا استعمال کررہے ہیں اور ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں ۔ اس حرکت سے عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور حادثات ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے ۔ سجنار نے آٹو ٹیکسی ڈرائیورس کو انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایئر فونس کا استعمال کرنے اور ویڈیوز دیکھنے کے دوران پکڑے جانے پر ڈرائیورس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاسنجروں اور راہگیروں کی سلامتی حیدرآباد پولیس کیلئے اولین ترجیح ہے اور اس قسم کا غیرذمہ دارانہ رویہ جان لیوا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے ڈرائیورس سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں ۔ ب