گاڑی کے دو پہیوں جیسے

   

میرے ممّی پاپا
سائیکل جیسا چلتا پھرتا لگتا ہے یہ گھر:
برسوں ان کے ساتھ رہے ہم
ان سے سیکھا
مل جل کر سب کو اپنانا
کام سبھی کے آنا
آگے بڑھتے جانا
چندا سورج جیسے دونوں
روشن ان ہی سے ہے
میرے گھر کا یہ آکاش
سکھ دکھ میں یہ بڑا سہارا،
ایک بڑاآدھار
بارش جیسا ہم پر برسے
ان کا پیار دلار
باغ کے جیسا گھر ہے اپنا
ممّی پاپا مالی
اس کے پیڑوں کی کرتے ہیں
دھیان سے یہ رکھوالی
ممّی پاپا سے ہے ہم نے
پیار بہت سا پایا
ان ہی کے سائے میں رہ کر ہم کو جینا آیا!