گاہک کی شکل میں سرقہ کرنے والا سارق گرفتار

   

مسروقہ فونس ضبط ، ڈی سی پی اے آر سرینواس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) گراہک کی شکل میں جاکر دوکانات میں سرقہ کرنے والے ایک شاطر سارق کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اے آر سرینواس نے بتایا کہ 26 سالہ سارق سریش ساکن بی جے آر نگر فلم نگر کو گولکنڈہ ، پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 35 موبائل فون کو ضبط کرلیا ۔ جن کی مالیت 12 لاکھ 70 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اس سارق کے قبضہ سے پولیس نے ایک لاکھ 80 ہزار روپئے نقد رقم کو بھی ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ برانڈ فیاکٹری اور ریلائنس مارٹ جیسے سوپر مارکٹوں میں اس نے سرقہ کی واردات انجام دی ۔ پیشہ سے حجام نریش چٹھیوں کا کاروبار بھی کرتا تھا اور اس کو قرض ہوگیا تھا ۔ گراہک کی شکل میں شاپنگ مال میں جاکر پہلے جائزہ لیا کرتا تھا اور رات میں اسٹور بند ہونے کے وقت خواتین کے واش روم میں چھپ جایا کرتا تھا اور سرقہ کرنے کے بعد اسکرو ڈرائیور کی مدد سے دروازہ کھول کر فرار ہوتا تھا ۔ پولیس گولکنڈہ نے اسے گرفتار کرلیا ۔