ہمیر پور (اترپردیش)۔ اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع کے کنہا گوشریا اسٹال پرگائے اب ہر روزکم آواز میں لاؤڈ اسپیکر پر بھجن سنیں گی ۔ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن ترپاٹھی نے نگر پنچایت کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ صبح و شام گائے کو کم آواز میں بھگوان کرشنا کے مدھر بھجن بجائیں تاکہ وہ تندرستی اور خوشی کا احساس کرسکیں۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر گائے کی پناہ گاہوں میں موسیقی چلائی جائے تو گائے موسیقی کو اچھا جواب دیتی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کملیش ڈکشٹ جوگزشتہ ہفتے کنہا گائے کی پناہ گاہ پہنچے تھے، انہوں نے گائے کی پوجا کی اور موسم سرما سے بچنے کے لیے گایوں کو زعفرانی رنگ کی شالیں دیں۔
