گایوں کے تحفظ کے نام پر غنڈہ گردی نہیں چلے گی:کمل ناتھ

,

   

بھوپال7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ حکومت گایو کوتحفظ فراہم کرنے کی طاقت رکھتی ہے لیکن ریاست میں گائے کے تحفظ کے نام پر غنڈہ گردی براشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مسٹر کمل ناتھ کے میڈیا رابطہ کار نریندر سلوجا کے مطابق مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ حکومت گئو ماتا پر ظلم نہیں ہونے دے گی۔ گایوں کے تحفظ کے لیے ریاست میں ایک ہزار گئو شالائیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں پر سخت کاروائی کی ہے ۔ حکومت گائے اسمگلنگ کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی، لیکن ہماری حکومت میں گائے کے تحفظ کے نام پر غندہ گردی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ گئورکشا اور گئو ماتا کے نام پر ہجومی تشدد یا کسی طرح کے تشدد کے واقعات ریاست میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی کے پاس گئو اسمگلنگ یا گائے ذبح کرنے کی اطلاع ہے تو انتظامیہ کے افسران کو خبر کریں۔وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی سے کہا ہے کہ گائے اسمگلنگ اور گائے پر ظلم روکنے میں قوانین ہر طریقے سے مدد کرتے ہیں۔گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کو بخشا نہ جائے ۔ ضلعی سطح پر ایسے افراد کی فہرست بنائی جائے اور انھیں شہ دینے والوں کے بھی نام ظاہرکرکے ان پر بھی کاروائی کی جائے ۔ گذشتہ روز گونا میں گئو رکشا کے نام پر مبینہ گئو رکشکوں نے غنڈہ گردی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے اس کی معلومات حاصل کیں۔