گبون کے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت

   

لائبرویلے : افریقی ملک گبون میں اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے معزول صدر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔30 اگست کو افریقی ملک گبون میں صدر علی بونگو کے صدارتی گارڈز کمانڈر نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظربند کردیا تھا اور فوج نے ملک میں ہونے والے انتخابات کو معطل کرتے ہوئے ریاستی اداروں کوبھی تحلیل کردیا تھا۔فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر علی بونگو کی نظربندی ختم کرکے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سابق صدر علی بونگو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے کے بعد جلد ہی علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔۔فوجی ترجمان نے کہا کہ گبون کے نئے سربراہ جنرل برک کلوٹیر کی منظوری سے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔