گتہ دار کے خلاف میونسپل چیرمین کی کلکٹر سے شکایت

   

یلاریڈی /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میونسپل حدود میں ترقیاتی کاموں کا آغاز نہ کرنے والے متعلقہ گتہ دار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے ضلع کلکٹر جئیش وی پاٹل سے ملاقات کرکے شکایت حوالے کی ۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی میونسپل حدود میں TUFIDC کے تحت دس کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کئے جانے کے باوجود اس سال جون میں ٹنڈرس ڈالے متعلقہ گتہ دار آج تک ترقیاتی کام کا آغاز نہ کیا ۔ میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے ضلع کلکٹر سے درخواست کی کہ وہ گتہ دار کو فوری کام کا آغاز کرنے کیلئے انتباہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ دس کروڑ روپئے کے فنڈ سے میونسپل حدود میں سی سی روڈ ، ڈرین لائن مکمل کیا جانا ہے ۔ اس موقع پر کونسلر رامو اور کرشنا مورتی موجود تھے ۔