حیدرآباد۔ وزارت ریلوے نے گجانند مالیا جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے کو اجئے کمار کی جگہ جو بدھ کو وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے ،جنرل منیجر ساوتھ ویسٹرن ریلویز ہبالی کی اضافی ذمہ داری دی ہے ۔ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مالیا،ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے نئے جنرل منیجر کے انتخاب تک اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔مالیا،تین ماہ تک یا پھر اس موجودہ عہدہ پر تعیناتی دونوں میں سے کوئی ایک تک زائد ذمہ داری سنبھالیں گے ۔