راجکوٹ ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والا ایک 39 سالہ گجراتی شخص نے گجرات کے راجکوٹ علاقہ میں آن لائین پوکر گیم کھیلنے کے دوران 78 لاکھ روپئے جوے میں ہاردیئے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے ۔ اس کے قبضے سے خودکشی نوٹ برآمد کیا گیا ۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے 78 لاکھ روپئے لے کر جوا کھیلا تھا ۔