گاندھی نگر ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اُن کی آبائی ریاست گجرات گذشتہ دو دہوں میں آلو کی پیداوار اور برآمد کا مرکز بن چکی ہے ۔انہوں نے تیسری عالمی آلو کانفرنس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب میں کہا کہ ہندوستان غذائی اجناس اور غذائی اشیاء کی پیداوار میں کسانوں کی سخت محنت اور حکومت کی پالیسیوں کے سبب سرفہرست ملکوں میں شامل ہوا ہے ۔ ہندوستان کی آلو پیداوار میں گذشتہ دہے میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔