گاندھی نگر:گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے، کانگریس پارٹی نے کل دیر رات 43 امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ نئی دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایک میٹنگ کے بعد کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے یہ فہرست جاری کی۔کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ باقی اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا بھی مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔ گجرات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔