احمدآباد : کانگریس ایم ایل ایز نے آج گجرات اسمبلی سے بطور احتجاج واک آؤٹ کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ برسر اقتدار پارٹی اپنی حکمرانی کا بیجا استعمال کررہی ہے اور اپوزیشن ارکان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈر ارجن مودھ وادیا نے میڈیا کو بتایا کہ بدبختی سے اسمبلی سیشن کے پہلے ہی روز ہمیں احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرنا پڑا ہے۔ اِس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ گورنر کے خطبہ پر جواب دینے کیلئے وقت نہیں دیا گیا۔