گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام ریاستی دارالحکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بند کمرے کی میٹنگ کی۔ مودی نے گجرات میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اتوار کو ریاست میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔ یہ میٹنگ گاندھی نگر میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر ‘شری کملم’ میں ہوئی۔