نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر کیلئے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے ۔کانگریس کے اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے ، سابق صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہول گاندھی، پرینکا گاندھی وڈرا، اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، بھوپیندر سنگھ ہڈا، دگ وجے سنگھ، کمل ناتھ، سچن پائلٹ، طارق انورو دیگر اہم قائدین شامل ہیں۔ اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست میں پون کھیرا، بھرت سنگھ سولنکی، اوشا نائیڈو، کنہیا کمار، کانتی لال بھوریا، عمران پرتاپ گڑھی و دیگر شامل ہیں۔