وڈودرا ؍ واشم ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ ارکان خاندان زخمی ہوگئے جبکہ آج فتح گنج علاقہ میں ضلع وڈودرا ریاست گجرات میں بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔ واشم سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک 28 سالہ شخص بجلی گرنے کی وجہ سے ضلع واشم ریاست مہاراشٹرا میں آج فوت ہوگیا۔ ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنٹوشنڈے بجلی گرنے کے وقت مبینہ طور پر مویشی دیہات انزوری میں چڑھا رہا تھا۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔
عدالت کے احاطہ میں فائرنگ
دو قتل کے ملزمین زخمی
جبلپور ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) قتل کے دو ملزمین آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ چند افراد نے ان پر ایک عدالت کے احاطہ میں جبلپور میں اندھادھند فائرنگ کی۔
میں عورتوں سے نہیں لڑتا : رجیجو
نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیراسپورٹس کرن رجیجو نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وہ 6 بار باکسنگ چمپئن رہ چکی۔ میری کوم کے ساتھ نہیں لڑ سکتے کیونکہ وہ خواتین سے لڑائی نہیں کرتے۔ میری کوم نے انہیں چیلنج کیا تھا۔ رجیجو نے کہا کہ وہ اتنے خوفزدہ ہیکہ کوئی بہانہ بھی نہیں کرسکتے۔