گجرات اے ٹی ایس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شخص کو گرفتار کیا

   

احمدآباد : گجرات اینٹی ٹریرسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے 55 سالہ افغان شہری کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر گزشتہ 15 سال سے جعلی شناختی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں مقیم ہے۔ عہدیداروں نے آج کہاکہ اُس کے پاس انڈین پاسپورٹ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ پایا گیا۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایس نے سردار خان پٹھان کو گزشتہ روز احمدآباد سٹی کے مرزا پور علاقہ میں اُس کے مکان سے گرفتار کیا۔ پٹھان کا تعلق افغانستان میں کابل سے ہے، وہ پاسپورٹس ایکٹ اور فارینرس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے۔