احمدآباد: گجرات کی بی جے پی یونٹ میں سب کچھ ٹھیک معلوم نہیں ہورہا ہے کیوں کہ مختلف مسائل پر پارٹی کے اندرون اختلافات پیدا ہورہے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو پارٹی کے بنس کنٹھ سے تعلق رکھنے والے قبائیلی لیڈر کا مطالبہ ہے کہ دنتا اسمبلی نشست سے صرف مقامی امیدواروں کو نامزد کیا جائے۔ گزشتہ روز راج کوٹ ڈسٹرکٹ پنچایت کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیرمین نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ تبدیلیاں اشارہ کررہی ہیں کہ ریاستی یونٹ میں سب کچھ ٹھیک نہیںتاہم سینئر قائدین تبصرے سے گریز کررہے ہیں۔