گجرات حکومت 58 آئی پی ایس افسروں سمیت پولیس تبادلوں کا فرمان جاری کیا

   

گجرات حکومت 58 آئی پی ایس افسروں سمیت پولیس تبادلوں کا فرمان جاری کیا

گاندھی نگر: گجرات کی حکومت نے ہفتے کے روز ریاست میں ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 58 افسروں سمیت 74 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن یکم اگست کو گجرات کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا تھا۔

آئی پی ایس ٹی ایس بشٹ جو ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس اور کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز احمد آباد تھے ان کو گاندھی نگر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی (کرائم اور ریلوے) کے عہدے پر تبدیل کردیا گیا۔

دریں اثنا آئی پی ایس سنجے سریواستو کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی (کرائم اور ریلوے) گاندھی نگر سے تبدیل کیا گیا اور احمد آباد میں کمشنر پولیس کے سابق کیڈر پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک اور آئی پی ایس اجے کمار تومر کو خصوصی کمشنر پولیس (کرائم) احمد آباد سے تبادلہ کرکے کمشنر پولیس سورت کے کیڈر پوسٹ پر بھیج دیا گیا۔

مختلف کیڈروں اور عہدوں کے دوسرے افسران ، کو بھی ریاست بھر میں تبدیل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ تبادلہ ’مفاد عامہ‘ میں کیا جارہا تھا۔