نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گجرات کے عوام کے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب کھرگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں ان کی انتخابی تقریر کے کچھ حصوں کو جان بوجھ کر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی طرف سے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گجرات کے عوام کے لیے ان کے دل میں ہمیشہ اعلیٰ ترین احترام رہا ہے اور رہے گا۔ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ان کا مقصد کبھی نہیں تھا۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس صدر نے کہا تھا کہ گجرات کے لوگ ‘ان پڑھ’ ہیں اور نریندر مودی انہیں آسانی سے گمراہ کر سکتے ہیں، جب کہ کیرالہ کے لوگ زیادہ تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہیں۔ اس بیان کے بعد گجرات اور دہلی سمیت کئی مقامات پر کانگریس کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔W/K