گجرات ضمنی انتخابات: کانگریس اور بی جے پی دونوں نے تین تین نشستیں حاصل کی

,

   

ملک کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات ہوئے وہیں بی جے پی کے گڑھ کہے جانے والے گجرات میں بھی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اس میں اپوزیشن یعنی کانگریس نے 3 اور بھاجپا نے 3 نشستیں حاصل کی ۔ کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی کے سابق قومی سکریٹری اور بہار کے انچارج الپیش ٹھاکر پاٹن ضلع کے رادھن پور حلقہ میں شکست سے دو چار ہو گئے ہیں۔ انہیں کانگریس کے رگھو دیسائی نے 3500 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے دی۔ پچھلی بار وہ اسی مقام پر گیارہ ہزار ووٹ سے فتح یاب ہو ۓ تھے، اور اس نشست پر کل 10 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

اس بار ٹھاکر شروعات سے ہی پیچھے رہے اور وہ شکست سے بوکھلا چکے تھے اور یہ بیان دیا کہ میری ہار کےلیے ایک سازش رچی گئی ہے۔ اور میرے خلاف لوگوں نے پیسے استعمال کیے ہیں۔