نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے تمام مقدمات کی سماعت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 9 مقدمات میں سے 8 میں فیصلہ آچکا ہے۔ نرودا گاؤں کیس کی سماعت آخری مرحلے میں ہے۔ اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ کی تحفظ کی عرضی پر بھی سماعت روک دی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تیستا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس لیے یہ درخواستیں بے اثر ہو گئی ہیں۔ تیستا کے وکیل کو بتایا کہ وہ ان سے ہدایات لینے کے بعد مناسب کارروائی کر سکتی ہیں۔