گجرات فساد میں وزیراعظم مودی کو پھنسانے کے پیچھے سونیا گاندھی تھیں ڈرائیونگ فورس-ایس آئ ٹی رپورٹ پر بی جے پی کا رد عمل

   

نئی دہلی: بی جے پی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے ذریعہ 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ’پھنسانے‘ کے پیچھے ’حقیقی ڈرائیونگ فورس‘ بتایا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کرنے کے ایک ہفتے پہلے بی جے پی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے بیٹے راہل گاندھی سے ای ڈی اس معاملے میں پہلے ہی پوچھ گچھ کرچکی ہے۔