نئی دہلی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے سانند میں واقع اپنی سب سے نئی فیکٹری کو فروخت کئے جانے کے منصوبوں سے متعلق رپورٹس کی فورڈ موٹر کمپنی نے تردید کردی ہے۔ امریکی کار میکر کمپنی نے سانند پلانٹ کی تعمیر کیلئے ایک بلین ڈالر خرچ کئے ہیں۔ یہ مارچ 2015ء میں کھولی گئی تھی اور سالانہ 240,000 وہیکلس اور 270,000 انجن تیار کرسکتی ہے۔ فورڈ کی دیگر انڈین فیکٹری چینائی میں واقع ہے جو 1995ء میں کھولی گئی تھی۔